وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں قائد ایوان برائے ایوان بالا شبلی فراز، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ سینیٹ کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اپنی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جن کا وہ مظاہرہ پہلے کرتے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی قیادت پر سینیٹ اراکین کا بھرپور اعتماد ممبران کی جانب سے آپ کی قائدانہ صلاحیتوں اور ایوان کی کارروائی احسن طریقے سے چلائے جانے کی تصدیق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں