بھارتی وزیراعظم مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد لیڈر ہے: شیخ رشید


لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد لیڈر ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 15 روز میں سری نگر کے حالات کو بہت کشیدہ ہوتے دیکھ رہا ہوں، مودی سری نگر میں اسرائیلی طرز کا اسٹرکچر لانا چاہتا ہے، ہمیں پوری طاقت، جوش ، ولولے سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں