بھارت کے لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان کی کارروائی سے متعلق الزامات پروپیگنڈا ہیں: ترجمان پاک فوج


راولپنڈی (ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کے لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان کی کارروائی سے متعلق الزامات پروپیگنڈا ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان کی کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے سے متعلق الزامات پروپیگنڈا ہیں، ایسے الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں