پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیوں پر آج ‘یوم شہداء پولیس’ منایا جا رہا ہے


کراچی (ویب ڈیسک) مادر وطن کا دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم شہداء پولیس منایا جا رہا ہے۔ یوم شہداء کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام اور دعائیہ تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی میں یوم شہداء پولیس پر پولیس لائنز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر قانون پنجاب راجا بشارت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے شرکت کی۔ اس دوران پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، چمن، پشاور اور دیگر شہروں پر بھی شہدائے پولیس کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں