سندہ حکومت کا احسن قدم ، لاڑکانہ کے لئے انٹر ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس کا افتتاح

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی ) سندہ حکومت کا احسن قدم ۔لاڑکانہ ضلع کے لیے انٹر ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کرنا تھا لیکن بلاول اچانک اسلام آباد چلے گئے، اس لئے افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کیا ۔ایئرکنڈیشن بس سروس لاڑکانہ سے شہدادکوٹ ، نصیرآباد، رتودیرو، نودیرواور موہن جو دڑو روٹس سے منسلق تمام دیہی علاقوں کو بھی سستی اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گی ۔ ابتدائی طور پر 20 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں