گجرات کا قصائی اب کشمیر کی زمین اور وسائل پر قابض ہونا چاہتا ہے:سسی پلیجو

ٹھٹہ(رپورٹ رشید جاکھرو)سینیٹر سسی پلیجو کا مقبوضہ کشمیر کے خلاف بھارتی سازش پر بیان سامنے آیا ہے۔ جس میں انہونے کہا کہ گجرات کا قصائی اب کشمیر کی زمین اور وسائل پر قابض ہونا چاہتا ہے۔ سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ مودی کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارتی حکومت نے سازش کے تحت آرٹیکل 370 ختم کیا جو کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی حفاظت کرتا تھا۔ انہونے مزید کہا کے عمران خان نے کہا تھا مودی الیکشن جیت کر آئے گا تو کشمیر کا حل نکلے گا، اب بتائے کیا یہ وہ حل ہے ،جس کے لئے وہ مودی کے خیر خواہ بنے تھے۔ سسی پلیجو نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کاوشین تیز کرنا ہونگی، مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کا چیئرمین بلاول بھٹو کا مطالبہ بلکل درست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں