آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کے پروڈکشن آرڈر کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں