خورشید شاہ پر مبینہ کرپشن سے 500ارب روپہ سے زائد اثاثے بنانے کا الزام

روہڑی(رپورٹ محمد عظیم ملک) نیب نے خورشید شاہ کے خلاف اہم شواہد حاصل کرلئے، خورشید شاہ کے بینک اکاؤنٹس، بے نامی جائیدادوں، اثاثوں اور فرنٹ مین کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں جن میں خورشید شاہ اور ان کی فیملی کے کراچی ، سکھراور دیگر علاقوں میں 105 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں خورشید شاہ نے اپنے مبینہ فرنٹ مین پہلاج مل کے نام پر 83 جائیدادیں بنارکھی ہیں، خورشید شاہ نے پہلاج رائے گلیمر بینگلو، جونیجوفلور مل، مکیش فلور مل، اور دیگر جائیدادیں بھی بنا رکھی ہیں، نیب ذرائع کے مطابق اربوں روپے مالیت رکھنے والے مبینہ فرنٹ مین پہلاج نے 2015 سےقبل کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا، خورشید شاہ نے مبینہ فرنٹ مین لڈومل کے نام پر11 اور آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10 جائیدادیں بنارکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں