امریکہ اور چین معاشی جنگ میں آمنے سامنے

چین اور امریکہ دونوں اس وقت سپر پاور ہیں اور عالمی منڈیوں میں ان کا ہی راج چل رہا ہے جبکہ چین بہت ہی محنت اور آرام سے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔
اب اپنی ڈومین میں کوئی ٹکر والا آئے تو خون تو کھولتا ہی ہے۔ کچھ ایساہی معاملہ امریکہ کے ساتھ بھی ہوا ہے ، امریکہ نے چائنا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے (Huawei) کو امریکہ میں پابندی لگادی ۔اس کے بعد چین نے بھی واپسی اقدمات کرنا شروع کر دیے اور امریکہ کی پانچ بڑی کمپنیوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس میں مائیکروسافٹ، ایمزون، فیس بک، ایپل اور ایلفابیٹ ہیں۔ مجموعی طورسرمایہ کاروں کے سرمائے میں 160 ارب ڈالرکی کمی کا سامنا ہے، سب سے زیادہ ایپل کے شئیرز میں 5.3 فیصد اور فیس بک کے شئیرز میں 4 فیصد کی کمی ریکادڑ کی گئی۔
شئیرز کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں