شاہ بندر میں جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا، ورثہ کا لاش رکھ کر دھرنہ

ٹھٹہ (رپورٹ رشید جاکھرو) شاہ بندر میں جھگڑے کے دوران کلہاڑیاں لگنے سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا، جبکہ ورثہ کی جانب موسلادھار بارش کے دوران لاش رکھ کر دہرنا دیا گیا۔ مقتول عبدالکریم سولنگی کے ورثہ نے سجاول کے پبلک پارک کے سامنے لاش رکھ کر دہرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس موقع پر مقتول کے ورثہ نے کہا کے عبدالکریم سولنگی کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دیا، یے سراسر ظلم ہے۔ انہونے مطالبہ کیا کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کیا جائے ۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ پہلے شاہ بندر میں سولنگی برادری میں جھگڑے کے دوران کلہاڑیاں لگنے سے عبدالکریم سولنگی زخمی ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں