آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر شکر اللہ عاطف مشال نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کے ساتھ علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں