لاڑکانہ میں فائرنگ،ایک شخص قتل، 2 زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ نور احمد عباسی) تعلقہ تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور 2 کو زخمی کردیا۔ مقتول کی شناخت غلام مصطفیٰ مغیری جب کے ایک زخمی کی شناخت مقتول کے بیٹے راشد اور دوسرے کی محمدعنایت کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے قتل ہونے والے شخص اور زخمیوں کو چانڈکہ ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقع دیرینہ دشمنی کا نتیجا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں