تنگوانی(رپورٹ محمد عمر میرانی) تنگوانی کے قریب گاؤں گنج بخش نندوانی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔ ایک بھائی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ گھر کی بجلی بناتے ہوئے لطف علی اور احمد علی ولد گنج بخش نندوانی کو کرنٹ لگا ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک بھائی لطف علی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے بھائی کی حالت تشویشناک ہے ۔ ہلاک ہونے والے لطف علی کی اسی ماہ شادی تھی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments