تھر میں وقفے وقفے سے بارش، ہر طرف خوبصورت مناظر

مٹھی(رپورٹ: جی آر جونیجو)تھرپارکر میں بارش، موسم سہانہ ہو گیا۔ گذشتہ تین سال سے بارش کے انتظار میں بیٹھے تھر باسی بارش کی خوشی میں جھوم اٹھے ہیں ۔

تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،آج بھی ضلع کے شہروں ، مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر اور ڈیپلو سمیت دیگر شہروں اور گردونواح میں زبردست بارش ہوئی۔ مٹھی میں بارش کو انجوائے کرنے کے لیئے لوگ مشہور پکنک پوائنٹ گڈی بھٹ پر آ گئے ۔لوک موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے نظر آئے۔

بارش نھے تھر کے رنگ نکھار دیئے ہیں اور تھر باسیوں کی خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں