بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان چھوڑ دیا

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ براستہ ابوظہبی بھارت کیلئے روانہ ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان نے بھارت سے تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے بعد پاکستان نے باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ بھارت پہنچیں گے۔ بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی صوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا تھا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔ راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے۔ بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں