آزادی سے لے کر آج تک کشمیر کے حقوق کے لیے لڑتے رہے ہیں: خورشید شاہ کا سکھر میں یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب

سکھر: (رپورٹ: علی کھوسو) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اندرا  گاندھی کو کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے، عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں احساس  پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہماری طاقت کشمیریوں کا جذبہ بنتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما  و قومی اسمبلی کے میمبر سید خورشید شاہ   نے سکھر میں یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کیا، تقریب میں  قومی اسمبلی میمبر نعمان اسلام شیخ،  صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ،  ایم پی اے سید فرخ احمد شاہ، میئر ارسلان اسلام شیخ، مشتاق احمد سرہیو نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ  آزادی سے لے کر آج تک کشمیر کے حقوق کے لیے لڑتے رہے ہیں،  آج کے نوجوانوں کو آزادی کی اہمیت کا اندازہ نہیں، ہمارے بزرگ بھی آزادی کے لیے لڑے، ہمیں اپنی سیاست سے ہٹ کر آئینی سیاست کرنی چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز کو بھلا کر آگے بڑھنے سے کشمیر آزاد ہوگا،  کراچی سے کشمیر تک ہمیں باہر نکلنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں