ایٹمی حملے میں پہل؛ بھارتی وزیر دفاع کا دماغ سٹھیا گیا ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب کوئی سٹھیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے جو بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے کہا ہے۔دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور اور فردوس عاشق اعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی نشست بہت حوصلہ افزا ہوئی، کل ہم نے بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے، ہندوستان چونک گیا کہ یہ کیا ہو گیا ہے، یہ لمبی لڑائی ہے جو ہم نے ہر فورم پر لڑنی ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، مودی سرکار نے نہرو کے ہندوستان کو دفن کر دیا ہے، نہرو اور مودی کے ہندوستان میں زمین آسمان کا فقرہ ہے، مودی سرکار دوال ڈاکٹرائن کے گرد گھوم رہی ہے، نریندر مودی، امیت شاہ اور اجیت دوال اس کے کردار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں