جگر جلال کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے، جلد نتائج سامنے آئیں گے،ڈی آئی جی عرفان بلوچ

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی ) فوک سنگر جگر جلال اپنے بھائی، بیٹے اور 2 ساتھیوں سمیت شکارپور کے کچے سے اغوا ہیں، ان کی بازیابی کے حوالے سے جاری آپریشن کے متعلق ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ اور ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کے اغواکاروں نے جگر جلال کو ایڈوانس پیسے ایزی کر کے فنکشن میں گانا گانے کے لئے بلایا تھا، جس کے بعد انہیں اغوا کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کے سنگر جگر جلال کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے، رینجرس کی مدد کی ابھی ضرورت نہیں، جب ہو گی تو ضرور لی جائیگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کے جگر جلال کے کیس میں 8-10 لوگوں زیر حراست ہیں، جن سے تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے زارا منگی واقع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے پروٹیکشن کے لئے علیحدہ سیل بنانے کا سوچ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں