پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کی شقوں میں ترامیم کی منظوری

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے سے متعلق ترامیم کی منظوری دے دی،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے کی چند شقوں پر نظرثانی کی جائے گی، کابینہ نے پاک ترک اسٹرٹیجک اقتصادی فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 9نکاتی ایجنڈے اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے متعلق آئندہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کی صورتحال پرعالمی سربراہاں سے رابطوں اور سلامتی کونسل کی کاروائی پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے اقدامات کوسراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں