کنٹرول لائن پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک

پاک فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا، کئی بھارتی فوجی زخمی اور دو بنکرز تباہ ہوئے۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں