ڈہرکی کے قریب سیاہ کاری کے الزام میں 60 سالہ شخص پر تشدد، منہ کالا کرکے تذلیل

ڈہرکی(رپورٹ جعفر شیخ) ڈہرکی میں انسانیت سوز واقعہ، سیاہ کاری کے الزام میں ملزمان نے 60 سالہ شخص کا منہ کالا کرکے تشدد کے بعد شہر کا گشت کرایا، متاثر شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نئوں کوٹ گائوں میں تذلیل اور تشدد کا نشانہ بننے والے شخص شیر محمد لاڑک نے ہسپال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے پر برادری کے گل حسن نامی شخص نے اپنی بیوی سے سیاہ کاری کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد جرگہ ہوا، جو ہمارے حق میں نہیں تھا اور ہم نے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا، جس پر یے کارروائی کی گئی۔ متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ سیاہ کاری کے الزام تلے آنے والی خاتون سلطانہ میری بھتیجی ہے، جو پچھلے پانچ سالوں سے اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں