دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،کچے میں ہائی الرٹ جاری

کشمور(رپورٹ اقرار علی) ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے باعث گڈو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، جس کے باعث کچے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔کچے باسیوں کو گھر خالی کرنے اورمحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔اس وقت گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 4 لاکھ 22 ہزار 653 کیوسک اور پانی کا اخراج 3 لاکھ 86 ہزار 41 کیوسک ہے، جبکہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں