امریکا، طالبان مذاکرات کامیاب اختتام کے قریب ہیں، زلمے خلیل زاد کا دعویٰ

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے امن مذاکرات کامیاب اختتام کے قریب ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے قطر روانگی سے قبل کہا کہ امریکا دوحا میں بقیہ تمام معاملات کے تصفیے کیلئے تیار ہے۔زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان امن عمل اور بین الافغان مذاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن عمل کی کامیابی سے افغان عوام داعش کو شکست دینے کی مزید مضبوط پوزیشن میں آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں