شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن والد جیل میں ہیں:بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن والد جیل میں ہیں، فی الحال توجہ ادھر ہے ۔ بلند سیاحتی مقام دیوسائی میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ بھی شادی کرنا چاہتے ہیں پر ابھی والد جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ساری توجہ والد پر ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کا تین نسلوں کا ساتھ ہے۔ بلاول نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو بھی اس خوبصورت علاقے کے ایک ایک کونے میں پہنچے تھے اور وہ بھی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہرجگہ جائیں گے۔ اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ شادی ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں