وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب میں کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول سامنے آگیا۔ وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک کیلئے روانہ ہوں گے، ان کا دورہ 4 روز پر مشتمل ہوگا اور وہ نجی طیارے پر نیویارک جائیں گے۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم سے امریکا میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کا معاملہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کی رات امریکا سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کی آمد سے قبل ہی امریکا پہنچ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں