ویڈیو اسکینڈل: جج ارشد ملک کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز مین اعتراف جرم کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے حکم پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریس ریلیز اور بیان حلفی جج میں ارشد ملک کے انکشافات مس کنڈکٹ کا اعتراف ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی، جج ارشد ملک نے 11 جولائی کو بیان حلفی بھی جمع کرایا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے لہذا لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں