سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے، دوبارہ الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیتیں گے:حاجی منور علی عباسی

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی) جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی کو سپریم کورٹ کی جانب سے ڈی نوٹیفاء کرنے کے بعد کوٹ ولید میں ایک ہنگامی اجلاس سابق صوبائی وزیر حاجی منور علی عباسی کی زیر صدارت ہوا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حاجی منور علی عباسی اور دیگر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور دوبارہ الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیت کر دکھائیں گے، کیونکہ لاڑکانہ کا عوام ہمارے ساتھ ہے، ہمارے دروازے 24 گھنٹے عوام کے لئے کھلے ہیں، پہلے بھی لاڑکانہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں