میہڑ کے قریب رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

دادو (رپورٹ فیاض جعفری) دادو کی تحصیل میہڑ کے نواحی گائوں ٹھوڑا کے قریب رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور کاشف جتوئی جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون اور بچے سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب میہڑ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں