دادو(رپورٹ فیاض جعفری) بھارت کی آبی جارحیت کے باعث ضلع دادو کا کچے کا علاقہ شدید متاثر ہوا ہے۔ سیتا روڈ کےکچے میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے مزید 6 گاؤں زیر آب آگئے، جبکہ فصلیں ڈوب جانے سے متاثرین کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنہ ہے۔ سیلابی ریلہ تیزی سے آبادی کی طرف بڑہنے لگا، جس سے مزید کچے کا علاقہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تاہم ضلع انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments