مقبوضہ کشمیر: حریت قیادت کی اپیل پر احتجاج، قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے کئی مظاہرین زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور کرفیو کے باوجود گھروں میں نظربند حریت قیادت کی اپیل پر سری نگر کے علاقے صورہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ حریت قیادت کی نماز جمعہ کے بعد عوام سے بھارتی اقدامات کے خلاف گھروں سے نکلنے کی اپیل پر قابض بھارتی فوج نے پوری وادی میں کرفیو اور دیگر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔ حریت قیادت کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے فوجی مبصرین کے دفتر جانے کی اپیل کی گئی تھی، بھارتی فوج نے مبصر دفتر جانے والے 4 راستے گزشتہ روز سے ہی بند کردیے تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سری نگر کے علاقے صورہ میں عوام کی بڑی تعداد نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا، ان مظاہروں میں خواتین کی بھی شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں