سندھ میں ڈاکوئوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلا، امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے:کلیم امام

کندھ کوٹ (رپورٹ غلام رضا نوناری) لاڑکانہ،شکارپور اور کشمور- کندھ کوٹ کے کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلا، ماسٹر پلان تشکیل دے دیا ہے، امن دشمنوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے:آئی جی سندھ کلیم امام۔ آئی جی سندھ کلیم امام کی زیر صدارت کندھ کوٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں اے آئی جی جمیل احمد اور ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے کچے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ماسٹر پلان تشکیل دیا گیا ہے ، فضائی آپریشن بھی کیا جائے گا، جس میں جدید مشینری کا استعمال ہوگا، ضرورت پڑی تو انٹلی جنس آپریشن بھی کریں گے اور امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے رائو شفی اللہ اور مرتضی میرانی سمیت 23 آفسراں کو جانوں کے نظرانے دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور ایس ایس پی کشمور اسد رضا کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کے انہوں نے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا ، سندھ پولیس کی نمایاں کارکردگی کی وجہ سےٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں