پیپلزپارٹی پی ایس 11 پر انتخابات سے قبل داندھلی کی تیاریاں کر رہی ہے:منور علی عباسی

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی) عوامی اتحاد پارٹی رہنمائوں کا کوٹ داراب خان عباسی میں جی ڈی اے کے کنوینر اور سابقہ ایم پی اے منور عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جے یو آئی رہنما ناصر محمود سومرو، پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو، عادل خان انڑ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایس 11 پر دوبارہ الیکشن کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں مہنگائی اور بجلی کے اضافی بل آنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر جی ڈی اے رہنما حاجی منور عباسی نے کہا کہ پی ایس 11 پر معظم علی عباسی دوبارہ الیکشن لڑینگے اور جیت کر بھی دکھائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے گھوٹکی الیکشن میں تاریخی دہاندہلی کی تھی، لیکن ہم انہیں ایسا کرنے نہیں دینگے۔ چیف جسٹس اور الیکشن کمشنر آف پاکستان کو اپیل ہے کے پی ایس 11 پر شفاف الیکشن کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں