مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورس کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فورس کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر نے ضلع اننت ناگ میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ پولیس افسر کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نے فورسز کو فراہم کیے جانے والے ناقص سہولتوں اور شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے خود کشی کی تاہم بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 12 برسوں کے دوران بھارتی فورسز کے 440 اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں