مودی کے اعزاز میں ایوارڈ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے منہ پر تماچہ ہے:راشد محمود سومرو

میرپورماتھیلو(رپورٹ جعفر شیخ) جمعیت علما اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مودی کے اعزاز میں ایوارڈ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے منہ پر تماچہ ہے۔ میرپور ماتھیلو میں میڈیا سے بات کرتو ہوئے رشد محمود سومرو نے کہا کہ آج کشمیری لہولہان ہیں اور او آئی سی، اقوام متحدہ غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کے ایک طرف بھارت کشمیری مسلمانوں کو بے گباہ شہید کر رہا ہے اور دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مسلم حکمران بھارتی وزیراعظم کو سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نواز رہے ہیں، یے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے منہ پر تمانچہ ہے۔انہونے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لئے پاک فوج پیش قدمی کرے، پوری قوم ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں