سیوہن کے قریب پسند شادی کرنے پر نوجوان اور لڑکی قتل، ملزم گرفتار

سیوہن(رپورٹ: فیاض جعفری) تھانہ بھان سیدآباد کی حدود میں شینہ راہپوٹو اوراکبر رادھن کی لاشیں ملیں، جنہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ پولیس نے جاء وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کیں۔ ایس ایچ او تھانہ بھان کے مطابق مقتولہ شینا راہپوٹو کے ورثاء نے لڑکی کے اغوا ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی، مگر بعد میں معلوم ہوا کے لڑکی شینا نے 20 سالا نوجوان اکبر رادھن سے پسند کی شادی کرلی ہے، جس کے بعد آج دوہرے قتل کا واقعہ پیش آیا، پولیس کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق قتل کرنے والا ملزم مقتولہ شینا کا بھائی ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے، جلد ہی دوہرے قتل کی حقیقت سامنے آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں