عمرکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، انتظامیہ نے اسٹیج تیار کرنے کے لئے 250 نایاب درخت کاٹ دئے

عمرکوٹ(رپورٹ سہیل کنبھر) وزیراعظم عمران خان کی عمرکوٹ کے شو مندر آمد کے موقع پر استقبال کے لئے قیمتی درخت کاٹ کر اسٹیج تیار کیا گیا۔ ہندو برادری اور پی ٹی آئی کی جانب سے کشميریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے31 اگست کو شو مندر کے پاس جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے، جلسے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خطاب کرینگے،

ایک طرف وزیراعظم عمران خان ایک ارب درخت لگاکر گرین پاکستان بنانے کا اعلان کرتے ہیں اور دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایک جلسے کہ لئے 250 درخت کاٹے گئے ہیں، نئے پاکستان کی بات کرنے والی پارٹی کے اس انداز نے قوم کو حیران کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں