ملک کا دیوالیہ نکل چکا، حکومت کو مزید وقت دینا عوام کے ساتھ دشمنی ہوگی:راشد محمود سومرو

کندھ کوٹ(رپورٹ غلام رضا نوناری) جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ حکومت نے جو دعوے کیے تھے وو کہا ں ہیں، ایک کروڑ نوکریاں، ایک کروڑ مکان تو دور کی بات،لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں ، آج ہمارے ملک پر قرضہ بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے ، حکمرانوں کو مزید وقت دینا اس ملک اور عوام کیساتھ دشمنی ہوگی ۔ کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کے 70 سال سے لے کر کشمیری نعرے لگا رہے ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان، آج کشمیر لہولہان ہیں اور ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے ، ٹرمپ اور مودی کا انداز گفتگو خارجہ پالیسی بیان کررہا ہے ۔ راشد محمود سومرو نے سندھ کی حالیہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے جن لوگوں کا نقصان ہوا، حکومت وقت نے ان کے ریلیف کے لئے کچھ نہیں کیا، دریائے سندھ میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر حکومت کچے باسیوں کےریلیف کے لئے اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں