کراچی میں کچرے پر سیاست شروع ہوگئی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

ٹھٹہ(رپورٹ رشید جاکھرو) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم اور پی ایس پی کراچی کے کچرے پر لڑرہی ہیں، کچرے پر ایک سیاست شروع ہوگئی ہے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔ ٹھٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بنائی، اس وقت چار ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا تھا، اب 16 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، حالات اچھے نہیں، شہر میں کچرا ہے، ڈپٹی کمشنرز کو شامل کیا، وہ بھی مدد کررہے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے جو کچرا اٹھایا وہ شاہراہوں کے قریب ڈال دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ سڑک کنارے کچرے سے شہر میں مکھیاں بڑھ گئی ہیں، کے ایم سی کو فیومیگیشن کا کہا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی مشیر سندھ سوشل ویلیفئر سید اعجاز شاہ شیرازی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی،اس موقع پر سی ایم سندھ کے ہمراہ شرجیل انعام میمن، مرتصیٰ وہاب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں