دادو کے قریب 3 افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا

دادو(رپورٹ فیاض جعفری)دادو کے نواحی گاؤں لونگ چوہان میں دریائے سندھ کے مقام پر سیلابی ریلے میں 3 افراد ڈوب گئے، مقامی غوطہ خوروں نے 2 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں دادو کی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان کی شناخت نادر اور ارسلان سولنگی کے نام سے ہوئی، دونوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں