نوابشاہ میں 2 معصوم بچے گلے کاٹ کر بیدردی سے قتل، ماں زخمی

نواب شاہ (رپورٹ عبدالسلام آفریدی) نوابشاہ کے بی سیکشن تھانے کی حدود جام صاحب روڈ سے 2 سال کی چندہ، 12 سال کے گلن اور ان کی ماں زخمی حالت میں ملے، جنہیں پولیس نے ہسپتال منتقل کیا، جہاں بہن بھائی دم توڑ گئے،

جبکہ ان کی ماں کو بچانے کی کوشیشیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے تینوں کے گلے کاٹ دئے، جسے گرفتار کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے۔ افسوس ناک واقع پر نوابشاہ میں سوگ کی فضا ہے۔ مقتول بچوں اوران کی زخمی ماں کا تعلق سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور سے بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں