لاڑکانہ میں انسانیت سوز واقعہ، پولیس افسر نے تشدد کرکے اپنے نوجوان بیٹے کو قتل کردیا

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی) لاڑکانہ میں پولیس افسر اللہ ڈنو سانگی نے ڈنڈے مارکر اپنے 15 برس کے بیٹے ذوالقرنین عرف ساگر سانگی کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقتول نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم اللہ ڈنو سانگی حاضر سروس انسپیکٹر ہے جو قمبر شہدادکوٹ میں ڈی ایس پی کے عہدے پر بھی فائز رہہ چکا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اللہ ڈنو سانگی شراب نوشی کا عادی ہونے اور وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پہلے بھی تشدد کرکے لوگوں کو قتل کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں