دوبارہ الیکشن لڑیں گے اور جیت کر دکھائیں گے : معظم علی عباسی

لاڑکانہ (رپورٹ نور احمد عباسی ) جي ڈی اے کے سابقہ ایم پی اے معظم علي عباسي نئون ديرو بائے پاس سے ایک بڑے قافلے کی صورت میں لاڑکانہ روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل معظم عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے، دوبارہ الیکشن میں حصہ لیں گے اور جیت کر دکھائیں گے ، کیونکہ لاڑکانہ کا عوام ہمارے ساتھ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہ مجھے میری ہی جائداد چھپانے پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا اور جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں