عمرکوٹ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے جامع حکمت عملی بنائی جائے: نواب محمد یوسف ٹالپر

عمرکوٹ(رپور ٹ سہیل کنبھر)ضلعہ عمرکوٹ میں پانی کی منصفانہ تقسیم اور کاشتکاروں کے مسائل سے متعلق ایم پی اے نواب محمد یوسف ٹالپر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم پی اے علی مردان شاہ، ضلعی چیئرمین عمرکوٹ ڈاکٹر نور علی شاہ، ڈی سی ندیم الرحمان میمن اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواب یوسف ٹالپر نے کہا کہ عمرکوٹ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ضرورت ہے، جس کے لیے تمام کاشتکاروں کی تجاویز اور مشوروں سے ایک واضع حکمت عملی بنائی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ 1991 کے معاہدے کے تحت عمرکوٹ کو پانی کا 27 فیصد شیئر دے کر نہروں اور کینالوں میں پانی بڑہایا جائے، اس موقع پرانہوں نے ڈائریکٹر نارا کینال کو ہدایت کی کہ پانی کی وارہ بندی پانچ دن کرکے روٹیشن کم کیا جائے اور غیر قانونی طور پر لگائی گئی لفٹ مشینیں ختم کی جائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نارا کینال منصور احمد میمن اور دیگر آفسران کی جانب سے پانی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں