کندھ کوٹ ضلع میں موسلادھار بارش، بجلی غائب

کندھ کوٹ (رپورٹ غلام رضا نوناری) کندھ کوٹ ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث مواصلاتی نظام ڈانواڈول ہوگیا۔ کندھ کوٹ، تنگوانی، غوثپور ،کرم پور اور ضلع کی دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی غائب ہوگئی، جس کی وجہ سے علاقہ مکین کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں