گھوٹکی اور گردونواہ میں بارش، کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا

گھوٹکی(رپورٹ جعفر شیخ) گھوٹکی اور گردونواہ میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، نکاسی کے ناقص نظام کے باعث گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارش کی پہلی بوند ہڑتے ہی بجلی غائب ہوگئی ،نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے شہری سخت مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مونسپل انتظاميہ نے کہا ہے کہ شہر سے پانی کی نکاسی کے لئے کوشیشیں جاری ہیں۔ دوسری جانب میرپورماتھیلو کے برف کارخانہ روڈ پر بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے دو گائیں مر گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں