شجرکاری مہم، سندھ صوبائی یوتھ اسمبلی کی جانب سے نیشنل میوزیم کراچی میں پودے لگائے گئے

کراچی: سندھ صوبائی یوتھ اسمبلی کی جانب سے نیشنل میوزیم آف پاکستان کراچی میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گئے۔ چیئرمین صوبائی یوتھ اسمبلی اسد علی درازی، وائس چیئرمین اروند راج، ساگر پنجوانی، سجاد جوکھیو، علی رضا جوکھیو اور دیگر نے مختلف اقسام کے پودے لگائے۔ اس موقع پر چیئرمین صوبائی یوتھ اسمبلی اسد علی درازی نے کہا کے سندھ صوبائی یوتھ اسمبلی کی جانب سے پورے سندھ میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، درختوں کی کمی کی وجہ سے برسات کم پڑتی ہے اور ماحولیاتی آلودگی بڑہتی ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی سخت ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کے سندھ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں جو بھی پودے لگائے جا رہے ہیں، ان کو وقت پر پانی دینا بھی سب کی ذمیداری ہے، رضاکار تنظیموں اور سول سوسائٹی کو اس حوالے سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں