آئندہ دو روز تک کراچی میں حبس برقرار رہنے کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک شہر میں حبس کی صورتحال برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں حالیہ بارش برسانے والا سسٹم تاحال بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں سمندر ہوائیں معطل ہیں اور آئندہ ایک دو روز کے دوران حبس کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہیں جب کہ شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں