اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ مسلمانوں کے خلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کی بنگلادیشی مہاجرین کی آڑ میں مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی کوششوں پر رد عمل دیا۔ ہندوستانی اور عالمی میڈیا میں مودی سرکار کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات سے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہئیے کہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ مسلمانوں کیخلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ہندوستانی اور عالمی میڈیا میں مودی سرکار کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات سے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہئیے کہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ مسلمانوں کیخلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔https://t.co/QmjTDyaGVV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 31, 2019
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستانی اور عالمی میڈیا میں مودی سرکار کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات سے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ مسلمانوں کے خلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔