نیب سکھر نے سید خورشید شاہ کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی

سکھر(رپورٹ علی کھوسو) نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور انکے خاندان کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کردیں۔نیب سکھر نے ڈپٹی کمشنر دادو کو خورشید شاہ کے اثاثوں اور جائیداد کی چھان بین کیلئے لیٹر جاری کیا۔ جاری کردہ لیٹر میں خورشید شاہ کی اہلخانہ کے اثاثوں کی بھی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔ نیب کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت لیٹر جاری کیا گیا۔جاری کردہ لیٹر میں خورشید شاہ، انکی دونوں اہلیہ، بیٹے، بیٹیوں اور بھتیجوں کی جائداد کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دادو سے خورشید شاہ اور انکے اہلخانہ کی پانچ روز کے اندر جائداد کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ اور انکے فرزند جنید قادر کی جائیداد کی بھی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں