گھوٹکی میں نقلی نوٹ چھاپنے کا انکشاف، یونائٹڈ ٹی وی نیوز نے ویڈیو حاصل کرلی

گھوٹکی(رپورٹ جعفر شیخ) گھوٹکی میں نقلی نوٹ چھاپنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، کروڑوں روپے کے جعلی نوٹ چھاپنے کی ویڈیو یونائٹیڈ ٹی وی نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ سو، ایک ہزار اور پانچ ہزار روپے کے نقلی نوٹ چھاپے جا رہے ہیں۔ یے نوٹ ملک کے مختلف شہروں میں فروخت ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق یے گروہ ایک لاکھ روپے کا نقلی نوٹوں کا بنڈل پچیس ہزار روپے میں فروخت کرتا ہے، ایک لاکھ روپے کے بنڈل میں تیس نقلی نوٹ ڈال کر مویشی منڈیوں میں سادہ لوگوں میں چلائے جاتے ہیں۔ نقلی نوٹ اور اصلی نوٹوں میں خاص فرق نہ ہونے کے باعث لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نقلی نوٹ چھاپنے والے گروہ کی اطلاع ملی ہے جس پر پولیس پارٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں